قت شجر کاری سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے،وائس چانسلرگومل یونیورسٹی

منگل 14 اگست 2018 22:43

ڈی آئی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) گومل یو نیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور نے کہاہے کہ گرین پاکستان ، سرسبز باکستان مہم کے تحت ہم آنے والے دنوں میں بھی شجرکاری مہم جاری رکھیں گے اور آج سے شروع ہونے والی جشن آزادی شجر کاری مہم اگلے سال یوم آزادی تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ چودہ اگست کے دن ہم نے گومل یو نیورسٹی میں ایک لاکھ پودے لگائے ہیں ۔

وہ گومل یو نیورسٹی کے ڈاکٹر عبدالقدیر خان آڈیٹوریم میں خصوصی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر گومل یو نیورسٹی کے رجسٹرار دل نواز خان، ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عبدالحلیم شاہ،ڈائریکٹر گریجویٹ سٹڈیز اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر شادی اللہ خان،انچارج ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر ملک ستار بخش اعوان ، پرووسٹ پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین خان، کوآرڈینیٹر سٹی کیمپس پروفیسر ڈاکٹر حافظ صلاح الدین ، ، انچارج ڈین فیکلٹی آف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز ڈاکٹر شکیب اللہ خان، ڈپٹی رجسٹرا ر عصمت اللہ خان، ریاض بیٹنی، ظاہر شاہ مروت، سیکورٹی آفیسر فرید اللہ خان، فارم منیجر پیر غلام مصطفی ، وارڈن گرلز ہاسٹل میڈم جہاں آرا.وینسم کالج کے اعجاز قریشی. ڈی ایف او جنگلات عابد ممتاز کے علاوہ تدریسی شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ، انتظامی افسران، اہلکاروں اور یو نیورسٹی کے طلبا اور طالبات کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں یو نیورسٹی وینسم کالج کے طلبہ نے ملی نغمے پیش کئے اور افواج پاکستان کی قربانیوں، پاکستان کی ترقی اور دہشت گردی کے خاتمہ سے متعلق موضوعات پر ٹیبلوز پیش کئے جنہیں حاظرین نے سراہا۔وائس چانسلر گومل یونیورسٹی نے کہا موجودہ حالات میں جہاں ہمیں اس وقت شجر کاری سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے وہیں بحیثیت ذمہ دار شہری ہمیں چاہیئے کہ ہم بھی اپنے اپنے تئیں اپنے ارد گرد کا علاقہ سرسبزو شاداب بنائیں ۔

اپنی اور اپنی آنے والی نسلوں کے لئے مناسب آکسیجن اور خوراک کا انتظام کریں ورنہ تیزی سے گھٹتے ہوئے درختوں اور ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے قدرتی نظام بالکل درہم برہم ہو جائے گا جس کی مثال متعدد جانداروں کی ناپید ہوتی متنوع اقسام اور فضائی آلودگی کی وجہ سے بڑھتے سانس کے امراض ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیں پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیا گیا لاکھوں قربانیوں کے بعد یہ ملک ملا جس کی ہمیں قدر کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ میں رجسٹرار، ڈین صاحبان، تمام انتظامی سربراہان اور محکمہ جنگلات کا مشکور ہوں جن کے تعاون اور محنت سے ہم یوم آزادی کے دن ایک لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ پورا کررہے ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں