عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

ڈی آئی خان ضمنی انتخابات‘ 13 اکتوبر کو پی کی97 اور99کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

جمعہ 12 اکتوبر 2018 21:32

عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی نے 14اکتوبر2018کوضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران پی کی97ڈیرہ ون اورپی کی99کلاچی کے حلقہ میں آج بروز ہفتہ 13اکتوبر2018کوتعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کا مقصدالیکشن کے دوران پولنگ عملے کووقت پراپنے پولنگ اسٹیشن پرپہنچ کراپنے انتظامات کووقت پر مکمل کرنا ہے ۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق دیگرحلقوں پروآاورپہاڑپورمیں نہیں ہوگاجہاں پر تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے اوردرس وتدریس کاعمل جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں