ڈیرہ غیرقانونی اسلحہ کا جرم تسلیم کرنے پر مجرم کو ایک سال قید اور جرمانہ کی سزا سنا دی گئی

پیر 10 دسمبر 2018 19:09

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) ایڈیشنل سیشن جج ڈیرہ غیرقانونی اسلحہ اور منشیات برآمد ہونے کا جرم تسلیم کرنے پر مجرم ایک سال قید بامشقت اور جرمانہ کی سزا کا حکم جاری کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق یارک پولیس نے علاقہ یارک میں ملزم عنایت اللہ ولد عزیز اللہ سکنہ حال یارک کی دکان پر چھاپہ مار کر وہاں سے گیارہ سو گرام چرس ،ایک پسٹل تیس بور اور پانچ کارتوس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔مجرم نے مقدمہ کی سماعت کے دوران عدالت میں اپنا جرم تسلیم کرلیا۔عدالت نے مجرم کے اقبال جرم پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے ایک سال قید بامشقت اور تیرہ سو روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا تاہم مجرم کی سزا کو بروبیشن میں تبدیل کردیاگیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں