ڈیرہ اسماعیل خان، نامعلوم ملزمان شہری کی موٹرسائیکل چھین کر فرار

منگل 18 دسمبر 2018 20:34

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) تھانہ کینٹ کی حدود میں رہزنی کی واردت ،نامعلوم ملزمان شہری کی موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے ،دونامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تھانہ کینٹ کی حدود مرسیٰ ٹائون مریالی میں راہزنی کے واقعہ کے دروان دو نامعلوم ملزمان نے پیر کے روزدوپہر تین بجے احسان اللہ ولد گل خان قوم سگو سکنہ موسیٰ ٹائون کو روکا اور اس کا موٹرسائیکل ہنڈ ا125چھین کر فرار ہوگئے ۔پولیس نے احسان اللہ کی رپورٹ پر دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں