توپانوالہ چوک کے قریب ایمبولینس کی ٹکر سے ساٹھ سالہ راہگیر شدید زخمی

جمعرات 18 اپریل 2019 18:57

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) توپانوالہ چوک کے قریب ایمبولینس کی ٹکر سے ساٹھ سالہ راہگیر شدید زخمی ہوگیا، ڈرائیور ایمبولینس سمیت موقع سے فرار ہوگیا ،زخمی کو انتہائی تشویشناک حالت میں ملتان ریفر کردیاگیا ۔تھانہ کینٹ کی حدود سرکلر روڈ توپانوالہ چوک ہمدرد سٹی سٹور کے قریب تیز رفتار ایمبولینس ساٹھ سالہ راہگیر امتیاز احدولد عبدالرشید سکنہ ملتان کے ساتھ ٹکراگئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

اس دوران ڈرائیور ایمبولینس سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔زخمی کو اپنی مدد آپ کے تحت وہاں موجود کارسوار احسان اللہ سکنہ کیلانی ٹائون نامی نوجوان سمیت دیگر لوگوں نے کار میں ہسپتال منتقل کیالیکن اس کے سر ،ناک ،منہ اور کانوں سے خون جاری ہونے کے باعث اسے انتہائی تشویشناک حالت میں ملتان ریفر کردیاگیا ہے۔پولیس نے احسان اللہ کنڈی نامی نوجوان کی رپورٹ پر ایمبولینس کے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیاہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں