ڈیرہ اسماعیل خان، پاک آرمی کی جانب سے مفتی محمود ہسپتال میں غرباء اور مریضوں کے لواحقین کے لئے افطاری کا اہتمام

ہفتہ 25 مئی 2019 15:58

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) پاک آرمی کی جانب سے مفتی محمود ہسپتال میں غربا اور مریضوں کے لواحقین کے لئے افطاری کا اہتمام، مریضوں کی صحت، ملکی سلامتی اور پاک فوج کے لئے خصوصی دعائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے مفتی محمود ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین اور غربا کے افطار کا اہتمام کیا، افطار دسترخواں پر پاک فوج کے جوانوں اور روزہ داروں نے ملکر روزہ افطار کیا، اس موقع پر ہسپتال میں داخل مریضوں کی صحت یابی، ملک پاکستان میں امن و سلامتی اور پاک فوج کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں، مریضوں کے لواحقین کا کہنا تھا کہ ہم پاک آرمی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے مسافروں اور لواحقین کے لئے بہترین افطاری کا بندوبست کیا، پاک آرمی نے ملک کی سلامتی اور امن کے لئے جو قربانی دی وہ سب سے بڑی ہی, ہم خوش ہیں کہ پاک آرمی کے جوان ہر موقع پر عوام میں موجود ہوتے ہیں اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی افطاری کا بندوبست کیا ہے، اس موقع پر عوام نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور پاک فوج کی حب الوطنی کو سلام پیش کیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں