ڈیرہ اسماعیل خان، میڈیاملک وقوم کی ترقی اورمعاشرے کی بہتری میں بنیاد ی کرداراداکرتاہے، آئی جی فرنٹیر کور

پیر 24 جون 2019 20:00

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) انسپکٹرجنرل فرنٹیر کور(سائوتھ)میجرجنرل اظہراقبال عباسی نے کہاہے کہ میڈیاملک وقوم کی ترقی اورمعاشرے کی بہتری میں بنیاد ی کرداراداکرتاہے۔ خیبرپختونخوامیں بالعموم اورڈیرہ اسماعیل خان میں بالخصوص امن کے قیام کویقینی بنانے میں مقامی صحافیوں کاکردارقابل ستائش رہاہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوںنے ایف سی ہیڈکوارٹرسائوتھ میں صحافیوں کے وفد سے گفتگوکے دوران کیا۔ اس موقع پر اسٹیشن کمانڈربریگیڈئیر رائو عمران سرتاج بھی موجودتھے۔انسپکٹرجنرل فرنٹیر کور(سائوتھ)میجرجنرل اظہراقبال عباسی نے کہاکہ امن کے قیام کویقینی بنانے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں جن میں افواج پاکستان ، پولیس اوردیگرادارے شامل ہیں کے ساتھ ساتھ مقامی شہریوں نے بھی جانوں کے نذرانے پیش کیے اوریہی وجہ ہے کہ شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے ماضی کی نسبت آج اس خطہ میں امن کی صورتحال نہ صرف بہترہوئی ہے بلکہ ہمارے شہروں کی رونقیں بھی بحال ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

ہم سب نے متحدہوکران رونقوں کومزید بڑھاناہے اوراپنی آنے والی نسل کوایک مثالی ، پرامن اورترقی یافتہ پاکستان مہیاکرناہے۔ انہوںنے کہاکہ جذبہ حب الوطنی نہ صرف قوموں کوآپس میں جوڑتاہے بلکہ اس سے ریاستیں ترقی کرتی ہیں۔ صحافیوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس حوالے سے اپناذمہ دارانہ کرداراداکریں۔اس موقع پر موجودمقامی صحافیوں نے انسپکٹرجنرل فرنٹیر کور(سائوتھ)میجرجنرل اظہراقبال عباسی کومثبت صحافت کے حوالے سے اپنا بھرپورکرداراداکرنے کی یقین دہانی بھی کرائی اورپاک فوج کے کردارکی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں