جو لوگ18سال یا زائد عمر کے ہوچکے ہیں وہ شناختی کارڈ ضرور بنائیں،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ڈیرہ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 16:55

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) مستحکم جمہوریت کیلئے حق رائے دہی کی شرح میں اضافہ ناگزیر ہے اور ووٹ کا حق استعمال کرنے کیلئے قومی شناختی کارڈ لازم ہے، جو لوگ18سال یا زائد عمر کے ہوچکے ہیں وہ شناختی کارڈ ضرور بنائیں، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کے زیر انتظام کئی تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔ عوام ان سے مددو معاونت ضرور حاصل کریں۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ڈیرہ عبدالرئوف خان نے کوٹ موسیٰ تحصیل درابن میں ڈی اے آئی تعبیر پروگرام کے تعاون سے آگاہی مہم سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں علاقہ کے خواتین نے شرکت کی۔ عبدالروف خان نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں خواتین کے شناختی کارڈ نہیں بنے ہیں ان میں الیکشن کمیشن نادرا موبائل وین کا انتظام کر رہا ہے تاکہ ووٹ کے اندراج میں اضافہ ہو۔

(جاری ہے)

15نومبر سی14دسمبر2019 تک پولنگ سٹیشن لیول پر سرکاری سکولوں میں ابتدائی انتخابی فہرستیں آویزاں کردی جائیں گی تاکہ عوام ان فہرستوں کا معائنہ کر سکیں اور ان فہرستوں کی تصحیح کی جا سکے۔ اسکے بعد حتمی انتخابی فہرستیں شائع کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ نئے قانون کے مطابق اب ووٹ کا اندراج صرف شناختی کارڈ پر دیئے گئے پتوں کے مطابق ہی ممکن ہے تاہم مستقل یا عارضی پتہ پر ووٹ کے اندراج کیلئے الیکشن کمیشن آفس ڈیرہ رابطہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پائیدار و مستحکم جمہوریت اور شفاف انتخابات کیلئے ووٹ کا اندراج اور استعمال یقینی بنانا وقت کا تقاضا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں