ڈیر ہ اسماعیل خان ،چودھوان پولیس کی مختلف کارروائیاں ،اسلحہ ومنشیات برآمد ختین ملزمان گرفتارکر لئے

بدھ 23 اکتوبر 2019 19:19

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) چودھوان پولیس نے علاقہ منگل، چودھوان اور جھوک دینومیں مختلف کاروائیوں میں ایک کلاشنکوف، ایک پستول و دیگر اسلحہ ومنشیات برآمد کرکے تین ملزمان گرفتارکر لئے، پولیس کو قتل اور اسلحہ کے چار مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان بھی گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ چودھوان پولیس نے علاقہ منگل، چودھوان اور جھوک دینومیں مختلف کاروائیوں میں ایک کلاشنکوف، ایک پستول ، ایک بندوق اور 27کارتوس جبکہ 45گرام ہیروئن بھی برآمد کرکے اللہ نواز، صلاح الدین اور عظمت شاہ کو گرفتار کرلیا۔

اسی طرح ملزمان اشتہاری کے گرفتاری کی مہم کے سلسلے میں چودھوان پولیس کو 2007اور 2012ء کے دران قتل اور اسلحہ کے چار مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان احمد شاہ استرانہ اور بادشاہ استرانہ کو بھی گرفتار کرلیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں