ڈیرہ اسماعیل خان، ٹکواڑہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سی23 سالہ نوجوان شدید زخمی

ہفتہ 6 جون 2020 17:44

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) تھانہ کلاچی کی حدود ٹکواڑہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سی23 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدود علاقہ ٹکواڑہ میں مسلح افرادنے فائرنگ کرکے 23 سالہ نوجوان ارشاد کو شدید زخمی کردیا او رموقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،زخمی کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیاگیا۔ زخمی کو ٹانگوں میںگولیاں لگنے کے باعث اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردیئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں