ڈیرہ اسماعیل خان ،نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،نوجوان جان کی بازی ہار گیا

جمعہ 17 ستمبر 2021 22:50

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) تھانہ نواب شہیدپنیالہ کے قریب پنیالہ پل کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قمر زمان نامی نوجوان جان کی بازی ہار گیا، مقتول کے والد کو بھی ایک ماہ قبل قتل کیا گیا تھا،مقامی ذرائع۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب شہیدپنیالہ کے قریب پنیالہ پل کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے قمر زمان مستی خیل نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق مقتول قمر زمان مستی خیل کے والد کو بھی ایک ماہ قبل فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف اس واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں