جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ایکشن،اقدام قتل کے ملزم سمیت 06 منشیات فروش گرفتار، آئس برآمد

بدھ 27 مارچ 2024 16:06

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) تھانہ کینٹ پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او سٹی سرکل محمد عدنان ہمراہ ایس ایچ او گل شیر خان نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم مہران ولد ثناءللہ سکنہ عیدگاہ کلاں کو حسب ضابطہ گرفتار کرلیا جبکہ منشیات فروش کیخلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے محمد آصف ولد محمد اقبال قوم مہمند سکنہ بستی ڈیوالہ کے قبضہ سے 370 گرام آئس (2) بلقیاز خان ولد گل نیاز خان قوم اعوان سکنہ بنوں کے 300 گرام آئس (3) محمد فیضان ولد امام بخش سکنہ بستی دھپانوالی کے قبضہ سے 70 گرام آئس (4) محمد پرویز ولد شاہجہان سکنہ گیلانی ٹائون سے 103 گرام آئس (5) صابر ولد غلام اکبر سکنہ موسی ٹائون کے قبضہ سے 80 گرام آئس برآمد کرکے تمام ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار اور علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کرلئے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے لگائے گئے پرائس مانیٹرنگ ڈیسک پر عوام الناس کی جانب سے شکایات اور انکے ادراک کا سلسلہ جاری ہے، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محمد فصیح اسحاق عباسی کی جانب سے پرائس مانیٹرنگ ڈیسک کا دورہ کیا گیا۔انتظامات کا جائزہ لیا اور موقع پر عوام الناس کی شکایات کوحل کیا۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ تمام ڈیپارٹمنٹس کے افسران اپنے سٹاف کی حاضری کو یقینی بنائیں۔

پرائس ڈیسک پر شکایات پر تمام ڈیپارٹمنٹس فوری طور پر ایکشن لیں ۔علاوہ ازیں درابن چونگی اور آڑہ روڈ کا بھی دورہ کیا اور پھل سبزیوں اور گوشت کی دوکانوں کا دورہ کیا، سرکاری نرخ نامہ کی دسیتابی بارے سخت ہدایات جاری کیں ، تمام دوکاندار حضرات سرکاری نرخوں پر عمل کو یقینی بنائیں۔ ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے کاروائیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ عوام ایسے گرانفروشوں کی نشاندہی کریں جو سرکاری احکامات پر عمل پیرا نہیں ہو رہے۔ ایسے گرانفروشوں کے خلاف شکایات پرائس کنٹرول ڈیسک پر بھی درج کرائی جا سکتی ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں