تھانہ صدر کے قریب ڈیرہ بنوں روڈ پرکار کوحادثہ ،پولیس ہیڈکانسٹیبل جاں بحق

جمعہ 29 مارچ 2024 15:16

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) تھانہ صدر کے قریب ڈیرہ بنوں روڈ پرکار کی ٹکر سے پولیس ہیڈکانسٹیبل اکرام اللہ خان جاں بحق ہوگیا، ریسکیو1122کا بروقت رسپانس ، سٹیشن 33کی میڈیکل ٹیم نے نعش کو ہسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے قریب ڈیرہ بنوں روڈ پرکار کی ٹکر سے پولیس ہیڈکانسٹیبل اکرام اللہ خان ولد رحمت اللہ سکنہ محلہ مقرب خان پنیالہ تحصیل پہاڑ پور جاں بحق ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122سٹیشن 33کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ہسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں