ڈی آئی خان،دوستی سے ناراضگی ،مسلح افراد کی فائرنگ ،ایک دوست زخمی دوسرا اغواء

ہفتہ 13 اپریل 2024 14:45

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) دوستی سے ناراضگی پر عید منانے کیلئے پینالہ آنیوالے آنیوالے 2افراد پر پنیالہ گلوٹی روڈ پر 6مسلح افراد کی فائرنگ، ایک دوست زخمی جبکہ دوسرے کو اغواء کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 34سالہ نقیب اللہ ولد حبیب اللہ سکنہ لکی مروت اور اسکا دوست حکمت اللہ ولد نامعلوم سکنہ پیزو عید منانے کیلئے پنیالہ آرہے تھے کہ ملزمان رسول خان ، شادی اللہ ، وحید سمیت چھ مسلح ملزمان نے ان پر پنیالہ گلوٹی روڈ پر فائرنگ کر دی جس سے نقیب اللہ زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان حکمت اللہ کو زبردستی اسلحہ کی نوک پر اغواء کرکے لے گئے، تھانہ نواب میں نقیب اللہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ ملزمان کیساتھ میری دوستی ہے، جو کہ اب ان کیساتھ ناراضگی چل رہی ہے جس کی وجہ سے یہ رواقعہ رونما ہواہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں