ریسکیو1122 ڈیرہ اسماعیل خان نے عید الفطر کے تین دنوں میں ضلع بھر میں ہونے مختلف حادثات کی تفصیلات جاری کر دیں

ہفتہ 13 اپریل 2024 15:00

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) ریسکیو1122 ڈیرہ اسماعیل خان نے عید الفطر کے تین دنوں میں ضلع بھر میں ہونے مختلف حادثات کی تفصیلات جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122کے میڈیاکوارڈینیٹر اعزاز محمودکی جاری رپورٹ کے مطابق ریسکیو1122 ڈیرہ اسماعیل خان نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اویس بابر کی قیادت میں کل 107حادثات پربروقت اور فوری رسپانس کرتے ہوئے 134 مریضوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کر کے ہسپتال منتقل کیا ، عید الفطر کے دنوں میں روڈ پر ہونے والے حادثات کی تعداد30 میڈیکل ایمرجنسیوں کی تعداد62آگ لگنے کے 7لڑائی جھگڑے کے 3، ڈوبنے کا ایک واقع کرنٹ لگنے اور مختلف نوعیت کے 2واقعات پیش آئے۔

اسکے علاوہ ریسکیو1122ڈیرہ نے انٹرا ہاسپٹل ریفرل سروس کے ذریعے 12ایمرجنسیوں میں مختلف مریضوں کو مختلف تحصیلوں کو ڈی ایچ کیو ڈیرہ منتقل کیا۔عید کے دنوںمیں ریسکیو 1122 اہلکار مکمل الرٹ رہے اور عوام کو بروقت، فوری اور بین الاقوامی میعار کی سہولیات انکی دہلیز پر مہیا کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں