لوئر دیر ‘ میدان کے علاقے میں فائرنگ سے تحریک انصاف کا مقامی رہنما سمیت دو افراد جاں بحق

جمعرات 19 مئی 2016 15:15

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) میدان کے علاقے میں فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کا مقامی رہنما جاں بحق ہو گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق میدان میں جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر پی ٹی آئی کے مقامی رہنما نورالامین سمیت 2افراد جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق ایک پلاٹ کی ملکیت پر دو گروپوں میں جھگڑا چل رہا تھا تاہم جمعرات کو ایک گروہ کی جانب سے اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی جس پر مخالفین نے فائرنگ کردی ۔

فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو ئے جن کی شناخت نورالامین اور اعجاز کے نام سے ہوئی ہے جن کی لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں پولیس حکام نے مزید بتایا ہے کہ نورالامین تحریک انصاف کا مقامی رہنما ہے ۔

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں