لالہ موسیٰ ،محکمہ زراعت کی کارروائی، جعلی مائع کھاد کی درجنوں بوتلیں بر آمد

پیر 23 ستمبر 2019 19:09

لالہ موسیٰ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) محکمہ زراعت توسیع کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ کنجاہ میں چھاپہ مار کر جعلی مائع کھاد کی درجنوں بوتلیں بر آمد کر لیں اور ملزم ڈیلر کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر جعلی ادویات اور جعلی کھاد کی روک تھام کیلئے کریک ڈائون کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عرفان اللہ وڑائچ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سجاد محمود ،اطہر لطیف اور پولیس ٹیم کے ہمراہ کنجاہ میں مرزا زرعی سٹور پر اچانک ریڈ کیا دوران چیکنگ دکان سے جعلی مائع کھاد کی بڑی تعداد بر آمد ہوئی۔

پولیس نے زرعی ادویات ڈیلر قدیر مرزا کو موقع پر گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ نے بتایا کہ ملزم سے بر آمد ہونے والی ادویات لیبل پر دی گئی اجزائے ترکیبی سے یکسر مختلف تھیں اور دھوکہ دہی سے کسانوں کو مالی نقصان پہنچانے کا مرتکب وہو رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں