لوئیردیر‘ ریڈنگ پراجیکٹ کے تعاون سے محکمہ تعلیم نے داخلہ مہم کاآغازکردیا

ہفتہ 15 ستمبر 2018 13:03

لوئیر دیر۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2018ء) ضلع دیر پائین میں محکمہ تعلیم نے پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ کے تعاون سے داخلہ مہم کاآغاز کردیا‘ داخلہ مہم 30ستمبر تک جاری رہے گی جس میں سکول سے باہر 3000سے زائد بچے اور 5000سے زائد بچیوں کو داخل کرانے کا ہداف مقرر کیاگیااس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس بلامبٹ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی ای او حافظ محمدابراہیم ڈپٹی ڈی ای او محمدریاض ‘ پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ کے ڈسٹرکٹ منیجرایاز خان‘ ایگزیکٹیو مانیٹرنگ آفیسر الماس خان‘ اے ڈی او فی میل ملک شاہد انور کے علاوہ اے ایس ڈی اوز ‘ اے ڈی اوزاور سکول طلباء نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں