دیر لوئر، سکولوں میں مادری زبان کے اساتذہ تعینات کیے جائیں، مقررین

ہفتہ 22 فروری 2020 16:03

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) گزشتہ روز چکدرہ پریس کلب کے سامنے مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر ایک مظاہرہ منعقد ہوا جس میں مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے شہاب چکدروال، اے این پی کے مرکزی نائب صدر حسین شاہ خان، محمد خان، آلہ داد خان اور عزیز افگار نے یکے بعد دیگرے تقاریر کرتے ہوئے کہا کہ مادری زبان کس بھی قوم کی نشانی ہوتی ہے اور اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا، ایک خاص طبقہ مادری زبانوں کو ختم کرنا اور ان کے وسائل کو غصب کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کی ہر زبان کو اہمیت حاصل ہے۔ چاہے ڈاکٹر ہو، انجینئر ہو کوئی بھی ہو وہ اپنے خواب اپنی مادری زبان میں دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر زبان کا احترام ہونا چاہیئے اور ماردی زبانوں کو ترقی دینے کے لیے مل جل کر ریسرچ، جرگوں اور سیمیناروں کی ضرورت ہے جس سے مادری زبان ختم ہونے سے بچائی جا سکے گی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی قراردادوں میں مطالبہ کیا کہ سکولوں میں مادری زبان کے اساتذہ کو تعینات کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں