گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کاتمام سمسٹرز کے فائنل امتحانات آن لائن لینے کا فیصلہ

جمعرات 25 مارچ 2021 20:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2021ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے تمام سمسٹرز کے فائنل امتحانات آن لائن لینے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کورونا کیسز میں اضافے کے باعث حکومت کی جانب سے پنجاب کے 9 اضلاع میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا، جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں ہونے والے امتحانات بھی متاثر ہوگئے، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نیکورونا وبا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر تمام سمسٹرز کے فائنل امتحانات آن لائن لینے کا فیصلہ کرلیا، فیصلے سے متعلق یونیورسٹی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

جی سی یو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سمسٹرز کے فائنل امتحانات 29 مارچ سے 3 اپریل کو آن کیمپس ہونا تھے، 11 اپریل سے شروع ہونیوالے مختلف پروگرامز کے مڈٹرم امتحانات بھی آن لائن ہونگے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق امتحانات کورونا وبا میں طلبا کی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کیلئے آن لائن لیے جائیں گے، امتحانات کے حوالے سے اسسمنٹ پالیسی پچھلے سمسٹر والی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں