دیرپائین میں پولیو مہم 15جنوری سے شروع ہوگی ‘ سرمد سلیم

ہفتہ 30 دسمبر 2017 12:21

لوئردیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2017ء) ضلع دیرپائین میں 15جنوری سے شروع ہونے والی سہ روزہ پولیو مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سرمد سلیم اکرم کی زیرصدارت یوپیک چیئرمین اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر شوکت علی ڈی ای او ڈاکٹر حافظ محمدابراہیم پولیو فوکل پرسن ذکریا کے علاوہ ڈبلوی ایچ او کے نمائندے اور یونین کونسل یوپیک چیئرمینوں نے شرکت کی اس موقع پر ڈی ایچ اوڈاکٹر شوکت علی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ سہ روزہ پولیو مہم 15جنوری سے شروع ہوگی جس کے دوران 2لاکھ 92ہزار236پانچ سال تک کے عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں