لوئردیر پولیس کے جوانوں کی قربانیاں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائیں گی،چیئرمین سرفاونڈیشن

اتوار 21 اپریل 2019 16:15

دیر پائین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) پولیس اور عوام ایک ہے،دیر لوئر کے مثالی امن کیلئے لوئردیر پولیس کے جوانوں کی قربانیاں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائی گی، سرفاونڈیشن محکمہ پولیس کے ساتھ ہرممکن تعاون کرئی گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن اور سرفاونڈیشن کے چیئرمین سررحیم شاہ خان اخونخیل نے پولیس لائنز تیمرگرہ میں ضلعی پولیس سربراہ دیر پائین عارف شہباز وزیر سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی ٹریفک پولیس انچارج شادمحمد خان سمیت سرفاونڈیشن کے ولنٹیر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں