مسلم لیگ (ن) ایبٹ آباد میں تنظیم سازی کیلئے قائم کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے ممبران کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

جمعرات 23 اپریل 2020 12:52

مسلم لیگ (ن) ایبٹ آباد میں تنظیم سازی کیلئے قائم کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے ممبران کے خلاف کاروائی کا فیصلہ
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2020ء) مسلم لیگ (ن) کی صوبائی قیادت کی جانب سے ضلع ایبٹ آباد میں پارٹی کے تمام ونگز کی تنظیم سازی کیلئے قائم کمیٹی کے اجلاس میں بلاوجہ شرکت نہ کرنے والے ممبران اور کمیٹی کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کر نے والے افراد کے خلاف تادیبی کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں عدم شرکت پر ممبران کے خلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور پارٹی منافی سرگرمیوں پر کارروائی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی ذرائع کے مطابق مطابق ضلع ایبٹ آباد میں مسلم لیگ (ن) کی تنظیم سازی کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بعض ممبران نے صوبائی جنرل سیکرٹری کی توجہ چند افراد کی جانب سے چلائی جانے والی منفی پراپیگنڈہ مہم کی جانب دلوائی اور تنظیمی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے کمیٹی کی سفارشات صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کو بھجوا دی ہیں جو آئندہ چند روز میں کمیٹی کا اجلاس دوبارہ طلب کر کے تنظیم سازی کو حتمی شکل دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں