لوئر دیر میں تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک لیاقت پر قاتلانہ حملہ

نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں پی ٹی آئی رہنما کے بھائی او بھتیجے سمیت 4 افراد جاں بحق

muhammad ali محمد علی ہفتہ 6 اگست 2022 23:12

لوئر دیر میں تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک لیاقت پر قاتلانہ حملہ
لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست2022ء) لوئر دیر میں تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک لیاقت پر قاتلانہ حملہ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع لوئر دیر سے افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لوئر دیر میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں پی ٹی آئی رہنما ملک لیاقت کے بھائی او بھتیجے سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق افراد میں 2 سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ جبکہ ملک لیاقت سمیت 4 افراد شدید زخمی بھی ہوئے، جنہیں ہنگامی طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی ایم پی اے پر قاتلانہ حملے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ جبکہ وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ محمود خان نے تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک لیاقت پر قاتلانہ حملے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کی ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں