نائب ضلع ناظم ایبٹ آباد کا رجوعیہ ہسپتال کا دورہ،

مقامی افراد کے مطالبہ پر پولیس چوکی کو ہسپتال سے باہر منتقل کی یقین دہانی

ہفتہ 15 ستمبر 2018 14:53

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2018ء) نائب ضلع ناظم ایبٹ آباد بابو جاوید اقبال نے ممبران ضلع کونسل کے ہمراہ رجوعیہ ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے رجوعیہ پولیس چوکی کو ہسپتال سے باہر منتقل کرنے کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی، عوام کو صحت اور انصاف کی سہولیات دینے کیلئے ہر ممکن فیصلے کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ ارکان ضلع کونسل حاجی اورنگزیب خان، حاجی گلزار خان اور شاکر خان جدون بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر انہیں عوام کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔ مقامی افراد نے انہیں بتایا کہ رجوعیہ پولیس چوکی جو ہسپتال کے احاطہ کے اندر ہے، کو کسی دوسری جگہ منتقل کیا جائے تاکہ ہسپتال آنے والے مریض خواتین اور بچوں کی مشکلات کو ختم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں