دیر بالا ، گاڑی گہری کھائی میں گر گئی ‘

حادثے میں3 خواتین سمیت 4 افراد جا ں بحق

پیر 15 جنوری 2018 12:38

دیر بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2018ء) دیر بالا میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری‘ حادثے میں تین خواتین سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے‘ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جاں بحق افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

پیر کو دیر بالا میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری حادثے کے نتیجے میں خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہادثہ سیاسن کے مقام پر پیش آیا جب گاری موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ حادثے میں جاں بحق افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں