ْرائٹ ٹو پبلک سروس کمیشن کا بنیادی مقصد عوام کو بروقت خدمات کی فراہمی ہے ،محمدمشتاق جدون

پیر 22 اکتوبر 2018 14:13

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) چیف کمشنر رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن خیبرپختونخوا محمدمشتاق جدون نے دورہ دیر بالا مکمل کرتے ہوئے کہاہے کہ رائٹ ٹو پبلک سروس کمیشن کا بنیادی مقصد عوام کو بروقت خدمات کی فراہمی ہے، عہدیدار عوام کو شفاف انداز میں خدمات یقینی بنائیں‘ مشتاق جدون نے دورہ کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر بالامسرت زمان اور رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کے تحت کام کرنے اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے والے محکموں کے سربراہان سے بھی ملاقات کی اور کہاکہ عوام کو بنیادی سہولیات فوراً اور مقررہ وقت میں فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروکار لائے جائیںگے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں