پہلا سنو فیسٹول کا انعقاد ماہ فروری میں ہوگا، ڈی پی او لوئر دیر

جمعرات 17 جنوری 2019 21:46

لوئردیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) وادی لڑم میں محکمہ پولیس کی جانب سے پہلا سنو فیسٹول کا انعقاد ماہ فروری میں ہوگا،اس سلسلے میں ڈی پی او لوئر دیر عارف شھباز وزیر نے میڈیا نمائندوں کو بتایاکہ لوئردیر میں سیاحت کو فروغ اور قدرتی حسین وادی لڑم کو دنیا کے سامنے لانے کیلئے ٹریفک پولیس لوئردیر وادی لڑم میں پہلی دفعہ سنو ونٹر فیسٹول کا انعقاد کررہی ہے،ونٹر فیسٹول ماہ فروری کے آخر میں منعقد ہوگا جس میں کھانوں،ملبوسات،دیر کے روایتی پختون کلچر سٹالز، مختلف گیمز کے مقابلے منعقد ہوں گے، ڈی پی او عارف شھباز کا کہنا تھا کہ لڑم سنو فیسٹول تین دن تک جاری رہے گاجسکو کامیاب بنانے کیلئے ٹریفک پولیس کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں