پیپلز پارٹی لوئیر دیر نے وفاقی وزیر علی آمین گنڈا پو رسے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

وزیر موصوف نے معافی نہ مانگی تو راست اقدام اٹھانے پر مجبو رہونگی: ڈویژنل صدر

جمعہ 16 جولائی 2021 22:17

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لوئیر دیر نے وفاقی وزیر علی آمین گنڈا پو رسے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ،وزیر موصوف نے معافی نہ مانگی تو پی پی پی راست اقدام اٹھانے پر مجبو رہونگے ،ان خیالات کا اظہار پی پی پی کے ڈویژنل صدر وسابق صوبائی وزیر بخت بیدار خان ،لوئیر دیر کے صدر وسابق صوبائی وزیر محمود زیب خان ،سابق صوبائی وزیر مظفرسید ایڈوکیٹ،سابق وفاقی وزیر مملکت ملک عظمت خان ،ضلعی جنرل سیکرٹری اشفاق باچا، انفارمیشن سیکرٹری عالم زیب ایڈوکیٹ ،محمد اسرار و دیگر یہاں پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پی ایس ایف ،پی وائی او اور کثیر تعداد میں جیالے بھی موجود تھے ،پی پی پی کے رہنمائوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے ملک میں گندگی سیاست کا آغازاور سیاسی شائستگی کا خاتمہ کیا اور ائے روز ملک اور قوم کیلئے قربانیاں دینے والوں کو غدار کے نازیبا الفاظ استعمال کر رہے ہیں،انھوں نے کہاکہ شہید زوالفقا ر علی بھٹو نے اس ملک کو جمہوریت،غریب عوام کو ووٹ کا حق ،گرین پاسپورٹ ،اسلامی نظریاتی کونسل کا قیام سمیت ملک کو ایٹمی قوت دی ،انھوں نے کہاکہ پی ٹی آئی سیاست کے الف ب سے واقف نہیں بلکہ سیاست خدمت ،روادری کا نام ہے لیکن جو لوگ حکومت میں گالم و گلوچ سے برسراقتدار میں آجا ئے تو عوام اور ملک کی خدمت نہیں کر سکتے ،انھوں نے کہاکہ اس نا اہل اور سلیکٹڈ حکومت نے ملک کے تمام سرکاری ادارے مکمل تباہ اور غریب عوام کا جینا حرام کر دیا ہے ،انھوں نے کہاکہ اگر موصوف نے ایسے گندے اور نازیبا الفاظ استعمال کیے تو پی پی پی کے کارکنان گندہ انڈوں کا استقبال کریں گے ،پی پی پی کے رہنمائوں نے کہاکہ پی پی پی شہیدوں کی سیاسی جماعت ہے اور اس طرح سیاسی مشران کے خلاف نازیبا اور گالیوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں