ڈی ایف او کے زیرنگرانی ایڈورڈ کالج جندول میں یوم جنگلات کا انعقاد

جمعرات 21 مارچ 2024 19:29

دیر لو ئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) ڈویژنل فارسٹ افسر شاہد نور کی زیرنگرانی ضلعی انتظامیہ نے ایڈورڈ ماڈل سکول اینڈ کالج مایار میں جندول فارسٹ سب ڈویژن کے زیر اہتمام "ورلڈ فاریسٹ ڈے" منایا۔

(جاری ہے)

تقریب میں کالج کے پرنسپل فتح اللہ، ایس ڈی ایف او جندول، سٹاف اور سکول/کالج کے طالب علموں کو اعزاز سے نوازا۔ اس تقریب کا مقصد جنگلات کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا اور شجر کاری کی سرگرمیوں اور دن کے مقصد کے حوالے سے تقاریر کی گئیں۔ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور جنگلات کی حفاظت کا مشورہ دیا گیا۔ اس موقع پر کالج کے طلباء میں دیودار لگائے گئے اور دیودار کے پودے تقسیم کئے گئے۔\378

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں