ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ادینزئی کا مختلف بازاروں کا دورہ، اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں و کوالٹی کو چیک کیا

پیر 25 مارچ 2024 17:07

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ادینزئی نے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں و کوالٹی کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

 ڈپٹی کمشنر دیر پائین واصل خان کی ہدایات کی روشنی میں اے ڈی سی ریلیف طارق حسین نے تحصیل ادینزائی کے مختلف بازاروں کا تفصیلی وزٹ کرکے دودھ ، سبزی فروٹ ، گوشت اور دیگر اشیائے خوردونوش کی کوالٹی اور قیمتیں چیک کر کے دکانداروں کو تاکید کی کہ سرکاری نرخنامہ کے مطابق اشیا فروخت کی جائیں، صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔

اس کے علاوہ انہوں نے متعدد کانداروں سے قومی شناختی کارڈ ضبط کر کے خود ساختہ گرانفروشی کے زمرے میں موقع پر جرمانہ کیا ۔صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف کو پرائس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں