دیرلوئر: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا بازاروں کا دورہ ، اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا

بدھ 27 مارچ 2024 16:09

دیرلوئر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بازاروں کا دورہ کر کے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر دیر پائین واصل خان کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رایٹس پرائس مجسٹریٹ طارق حسین نے تالاش، ناسافہ اور کاٹگلہ بازاروں میں گراں فروشوں ، ناقص خوراک فروخت کرنے والوں اور سرکاری نرخنامہ پر عمل درآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی۔ انہوں نے بازاروں میں بیکری، جنرل سٹورز،گوشت، سبزی، پھل اور دیگر اشیاء خورد نوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا، 10 دوکاندارو ں کو وارننگ دی جبکہ 3 دکانداروں پر ناقص اشیاء خورد نوش فروخت کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں