گندم کے فصل دوست کیڑوں سے دشمن کیڑوں کا خاتمہ کیا جاسکتاہے، محکمہ زراعت

منگل 16 اپریل 2024 12:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) لیڈی برڈ، بیٹل، کرائی سوپر لا، مکڑی،سرفڈ فلائی، طفیلی کیڑے گندم کے فصل دوست اور ایفڈ کے دشمن ہیں نیزجن کھیتوں میں مذکورہ کیڑوں کی تعدادکم ہے وہاں دیگر کھیتوں سے لائے ہوئے مفید کیڑے چھوڑ کر فصل کے دشمن کیڑوں کا خاتمہ کیا جاسکتاہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت فیصل آباد ڈاکٹر عامر رسول نے کہا کہ مذکورہ فصل دوست کیڑے سست تیلے کی تعداد کو بڑھنے سے روکتے ہیں جس سے گندم کے کھیتوں پر سست تیلے کاحملہ کنٹرول کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار گندم کے کھیت کے ایک طرف کینولا کی چند قطاریں ضرور کاشت کریں تاکہ ان پر حملہ آور تیلے کے خلاف دوست کیڑے پیداہو سکیں۔ انہوں نے کہاکہ ماہرین زراعت کاشتکاروں کی رہنمائی اور معاونت کیلئے ہمہ وقت سرگرم عمل رہتے ہیں لہٰذاکسی بھی مسئلہ کی صورت میں ان سے فوری رابطہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں