فیصل آباد، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

پیر 29 اپریل 2024 20:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ایف آئی اے فیصل آباد نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلئے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے فیصل آباد زون نے وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان محمد شہباز، افتخار احمد خان اور نوید الر حمٰن کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث تھے۔گرفتار ملزمان کی گرفتاری مختلف چھاپہ مار کا روائیوں کے نتیجے میں عمل میں آئی۔چھاپہ مار کا رروائیاں دہلی چوک کمالیہ اور جی ٹی ایس چوک فیصل آباد میں کی گئیں۔

(جاری ہے)

چھاپہ مار کا روائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 20 ہزار پاکستانی روپے اور 1500 سعودی ریال برآمد ہوئے، ملزمان سے 1500 روپے مالیت والے 23 پرائز بانڈ، 750 روپے مالیت والے 47 پرائز بانڈ، 200 روپے مالیت والے 80 پرائز بانڈ برآمد ہوئے۔

ملزمان سے حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد کے علاوہ2 عدد موبائل فون، 7 ڈیپازٹ سلپس، 2 عدد چیک بکس بھی برآمد ہوئیں۔ملزمان بغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے۔ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی، پرائز بانڈ کے حوالے سے بھی حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ملزمان کی نشا ندہی پردیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں