فیصل آباد میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی

پیر 29 اپریل 2024 19:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا ہے کہ ضلع فیصل آباد میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے،مہم 5 مئی تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے والدین سے گزارش کی کہ وہ ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کیلئے حفاظتی قطرے پلاکر قومی ذمہ داری ادا کریں۔

دریں اثنا انچارج سٹی ٹرمینل عاصم الیاس نے پبلک ٹرانسپورٹ سٹینڈ میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ٹیموں کی موجودگی چیک کی۔انہوں نے بسوں اور ویگنوں میں والدین کے ہمراہ سفر کرنیوالے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو قطرے پلوانے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹرانسپورٹرز سے کہا کہ پولیو ٹیموں سے تعاون کیا جائے تاکہ کوئی بچہ حفاظتی قطرپینے سے محروم نہ رہے۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرز نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کے دورے کئے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں