محتسب پنجاب کے احکامات پر 42سائلین کو زیر التواواجبات ادا کر دیئے گئے

پیر 29 اپریل 2024 20:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) محتسب پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان خان کے احکامات پر42سائلین کو زیر التواتنخواہوں کی ادائیگی کے93 لاکھ روپے سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق 42 درخواست گزاران جو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں بطور سینٹری ورکرز(جینیٹوریل سٹاف) فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور انہیں گزشتہ 5 ماہ کی تنخواہوں سے محروم رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دفتر محتسب پنجاب میں درخواست دی کہ ان کی داد رسی کی جائے، اس بنا پر محتسب پنجاب نے دادرسی کرتے ہوئے ان سائلین کو فوری تنخواہوں کی ادائیگی کے پیش نظرڈائریکٹر پراجیکٹ یونٹ،محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر لاہور،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو احکامات صادر کئے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر اس مسئلے کو حل کر کے دفتر محتسب پنجاب رپورٹ کریں۔حسب الحکم ادارے کی جانب سے 42 درخواست گزار افراد جن کا کیس مختلف وجوہات کی بناء پر التواء کا شکار تھا، انہیں 93 لاکھ روپے سے زائد کاقانونی ریلیف فراہم کر دیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں