کمشنر فیصل آباد کاروٹی زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

پیر 29 اپریل 2024 20:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے روٹی زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیااور کہا کہ روٹی کی قیمت میں کمی کا مقصد عوام کو ریلیف کی فراہمی ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد روٹی مہنگی فروخت کرنے کا کوئی جواز نہیں،گرانفروشوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپیشل برانچ روٹی کی نئی قیمت کے اطلاق بارے روزانہ رپورٹ بھجوائیں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو گرانفروشی سے متعلق قیمت پنجاب ایپ پرشکایات کا بر وقت ازالہ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔کمشنر نے واضح کیا کہ روٹی ونان کی مقررہ قیمت پر فروخت پرزیروٹالرنس پالیسی ہے۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا ہے کہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات عام مریضوں تک پہنچنے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں اور ہسپتالوں کو شکایت فری بنایا جائے۔ انہوں نے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال غلام محمد آباد کا دورہ کیا اور مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے مریضوں کے لواحقین سے علاج معالجہ کی سہولیات وادویات کی دستیابی بارے دریافت کرتے ہوئے بعض شکایات کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے طبی مشینری کی ورکنگ حالت کو چیک کیا جبکہ صفائی کا اعلی ترین معیار ہمہ وقت برقرار رکھنے کی تلقین کی۔انہوں نے ہسپتال میں جاری اپ گریڈیشن کے کام کا بھی معائنہ کیا اور بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ سے بریفنگ لی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں