ویٹرنری ماہرین مویشیوں کی صحت کےلئے علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں، ڈائریکٹر لائیو سٹاک

پیر 29 اپریل 2024 20:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدرنے کہا ہے کہ ویٹرنری ماہرین کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا جو مویشیوں کی صحت کےلئے بہترین علاج اور بیماریوں سے بچانے کے حوالے سے ویکسی نیشن و بہترین پیداواری صلاحیت کےلئے انسیمی نیشن کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک کے زیراہتمام ویٹرنری کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک ڈویژن بھر میں مویشی پال حضرات کو ان کی دہلیز پر سروسز پہنچانے کےلئے روزانہ کی بنیاد پر سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چاروں اضلاع میں کارکردگی کو بھی تسلسل کے ساتھ مانیٹر کیا جارہا ہے تاکہ مویشی پال کو سہولیات کی فراہمی میں تعطل نہ آئے۔انہوں نے ویٹرنری کے عالمی دن پر اس عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ محکمانہ سروسز کے معیار میں کمی نہیں آنے دی جائے گی۔دریں اثناء ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر بھی دن کی مناسبت سے آگاہی پروگرامز منعقد کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں