چائنہ نے اپنی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی سرپرستی کرکے اسے پوری دنیا کی مصنوعات تیار کرنے کے قابل بناد یا ہے ، ترجمان فیصل آباد چیمبر

جمعرات 20 جون 2019 13:46

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) ایوان صنعت وتجارت فیصل آباد کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں ایگروانڈسٹری اور بزنس کے فروغ میں نئے آئیڈیاز سامنے لانے کیلئے یونیورسٹی اور انڈسٹریز کے ما بین تعاون انتہائی ضروری ہے جس کیلئے ایوان ہائے صنعت و تجارت کی طرف سے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ساتھ انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل اور اس کی افرادی قوت کی استعداد کار میں اضافہ و سرٹیفکیشن کیلئے تمام ایسے پہلوئوں کی نشاندہی کی جائے گی جس سے انڈسٹریل گروتھ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ نئی ملازمتیں بھی پیدا ہونگی۔

انہوںنے کہاکہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کارپوریٹ سوشل ذمہ داریوں سے کامیابی کے ساتھ عہدہ برآ ہورہی ہے اور کمیونٹی میں اس کی نمایاں موجودگی ایک بین ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یقین دلایا کہ ان کا ادارہ زراعت اور انڈسٹری کے فروغ پر مبنی زرعی یونیورسٹی کی تمام تجاویز کومزید توانائی کے ساتھ اعلیٰ حکام تک پہنچائے گا۔ انہوں نے کہاکہ چائنہ نے اپنی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی سرپرستی کرکے اسے پوری دنیا کی مصنوعات تیار کرنے کے قابل بناد یا ہے جس کے نتیجہ میں چینی انڈسٹری اور جی ڈی پی گروتھ میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے لہٰذا پاکستان میں بھی نئے بزنس آئیڈیاز کے حامل کاروبار شروع کرنے اور انڈسٹری کی حکومتی سرپرستی سے شرح نموکے اہداف حاصل کرنا چنداں مشکل کام نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ ڈونیشن اور صدقہ خیرات کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے اور ملک کی بڑی بزنس ایسوسی ایشنز کی قیادت بھی فیصل آ باد سے تعلق رکھتی ہے لہٰذا یونیورسٹی میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور مستحق طلباء کیلئے تعلیمی وسائل کی فراہمی میں بزنس کمیونٹی کے صدقہ جاریہ کیلئے وہ بھرپور معاونت کریں گے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں