مفکر پاکستان کے یوم وفات پراہم حکومتی شخصیات کا اہلیان پاکستان کے نام پیغام

جمعہ 20 اپریل 2018 12:26

مفکر پاکستان کے یوم وفات پراہم حکومتی شخصیات کا اہلیان پاکستان کے نام پیغام
فیصل آباد۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) تحریک پاکستان اور دو قومی نظریہ کے حوالے سے حکیم الامت ، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمداقبالؒ کے افکار مشعل راہ ہیں جبکہ انہوںنے جو فلسفہ خودی پیش کیا اس پر عمل پیرا ہونے سمیت اپنے اسلاف کی تعلیمات اور متعین کردہ راہوں پر گامزن ہو کر ہی ترقی کی منازل طے کی جا سکتی ہیں لہٰذاآج کے دن مفکر پاکستان کے یوم وفات پر قوم یہ عہد کرے کہ وطن عزیز کو تمام بحرانوں سے نکال کر مثالی ریاست بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔

شاعر مشرق کے یوم وفات کے موقع پر اہلیان پاکستان کے نام جاری کردہ پیغام میںمختلف اہم حکومتی شخصیات نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمداقبالؒ کی خدمات پاکستانی تاریخ کا ایک اہم ترین حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے اپنی شاعری کے ذریعے بر صغیر پاک وہند کے مسلمانوں کو بیدار اور ان میں جذبہ حریت پیدا کرنے سمیت بحیثیت مسلمان الگ شناخت فراہم کی اور یہ انہیں کے دو قومی نظریہ کا نتیجہ تھا کہ ہمارے اسلاف اور آبا ء وا جداد کی ناقابل فراموش قربانیو ں کے صدقے ہمیں عظیم اسلامی فلاحی مملکت حاصل ہو سکی۔

انہوںنے کہا کہ ان کے افکار نے سوئی ہوئی قوم میں علیحدہ مملکت اور خطہ ارضی پر اپنی الگ شناخت و پہچان پیدا کرنے کا شعور بخشا۔ انہوں نے کہا کہ حکیم الامت ایک عظیم فلسفی اور قومی شاعر تھے جنہوں نے قوم میں وہ روح پھونکی جس کے باعث وہ تاریخ میں پاکستان کا وجود رہتی دنیا تک دیکھیں گے۔ انہوںنے کہا کہ جب تک زندہ قومیں اپنے قومی ہیروز کی یادوں کو اپنے دل و دماغ میں تازہ نہیں رکھیں گی اس وقت تک وہ ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتیں۔ انہوںنے اہلیان وطن سے اپیل کی کہ وہ حکیم الامت کا یوم وفات انتہائی عقیدت و احترام اور قومی جذبے کے ساتھ منائیں جس میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی اسلام اور پاکستان کیلئے لازوال خدمات کو سنہری حروف میں خراج عقیدت پیش کیا جائے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں