بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان کی پندرھو یں برسی پرسوں منائی جائیگی

پیر 24 ستمبر 2018 14:56

بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان کی پندرھو یں برسی پرسوں منائی جائیگی
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان جمہوری پارٹی کے سابق سربراہ ، قومی کشمیر کمیٹی کے سابق چیئر مین ، بابائے جمہوریت اور ملک کے ممتاز بزرگ سیاستدان نواب زادہ نصراللہ خان مرحوم کی پندرھو یں برسی پرسوں 26 ستمبر بدھ کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کی آبائی رہائشگاہ خان گڑھ میں نواب زادہ منصور علی خان اور نواب زادہ افتخار علی خان کی رہائشگاہوں سمیت ملک بھر کے تمام شہروں میں خصوصی تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجبکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں سیمینارز ، کانفرنسز ، مذاکروں، مباحثوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں بابائے جمہوریت کی ملک و قوم ، آمریت کے خاتمہ، حقیقی جمہوریت کی بحالی، آئین کی بالا دستی کیلئے طویل و تاریخ ساز سیاسی جدو جہد کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں