پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے فرسٹ رسپانڈر کورس کا ۱ٓغاز کردیا

منگل 23 اپریل 2019 15:55

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے شاہرات پر ٹریفک حادثات کے دوران زخمی ہونیوالے افراد کو فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے فرسٹ رسپانڈر کورس کا ۱ٓغاز کردیاہے جس سے ناگہانی واقعات میں زخمی افراد کی قیمتی جانیں بچانا ممکن ہوسکے گا۔پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس پوسٹس فیصل ۱ٓباد ریجن کے ترجمان نے بتایا کہ طارق مجاہد پولیس لائن فیصل آبادمیں جاری پٹرولنگ پولیس فیصل آباد کے ملازمان و افسران کے فرسٹ رسپانڈر کورس کے مفید نتائج حاصل ہونیکا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورس کا مقصد پٹرولنگ پولیس کے ملازمان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید بہت بنانا ہے کیونکہ کورس کے دوران ملازمان کودورانِ گشت ہائی ویز پر حادثات میں زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دینے کی تربیت بھی دی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں فوری طور پر زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دے کر ان کی جان بچائی جا سکے اسی طرح کسی گاڑی یا حادثہ کی جگہ پر آگ لگنے کی صورت ۱ٓگ بجھانا بھی یقینی ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ حادثات یا جرائم کی صورت پیش آنے والے واقعات کو موقع پر پہنچ کرشواہد اکٹھے کرنا اور موقع کو باحفاظت متعلقہ تھانہ کے حوالے کرنا تاکہ شواہد ضائع نہ ہوںا س کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرنے کا طریقہ ، ناکہ بندی ، سٹاپ اینڈ سرچ آپریشن کرنے کے طریقے بھی اس کورس کا حصہ ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ جوانوں کو اخلاقیات اور کمونٹی پالیسنگ جیسے موضوعات پر بھی لیکچر دئیے جارہے ہیں اور انہیں بتایا جا رہا ہے کہ پٹرولنگ پولیس ہائی ویز پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں فرسٹ رسپانڈر ہوتی ہے لہٰذا کورس سے پٹرولنگ پولیس کے جوانوں میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی اور مزید بہتر و جدید طریقوں سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کیا جا سکے گا۔

انہوںنے بتایاکہ ایسے کورسز کا انعقاد پولیس فورس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے انتہائی ضروری ہے تاکہ پٹرولنگ پولیس کے ملاز مین عوام الناس کو بہتر طریقے سے سروسز فراہم کر سکیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں