فیصل آباد میں پی ٹی آئی جلسے کے 3 شرکاء کے جھلسنے کی ویڈیو وائرل

منگل 17 مئی 2022 14:10

فیصل  آباد میں پی ٹی آئی جلسے کے 3 شرکاء کے جھلسنے کی ویڈیو وائرل
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) پنجاب کے شہر فیصل آباد میں گذشتہ روز ہونے والے پی ٹی آئی جلسے کے 3 شرکا کے جھلسنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ایک کارکن روڈ پر پیٹرول منہ میں ڈال کر آگ لگانے کا کرتب دکھا رہا تھا کہ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ اس شخص کو بچانے کی کوشش میں دو اور نوجوان بھی آگ کی لپیٹ میں آگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جھلسے جانے کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا، ویڈیو کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

دوسری جانب پٹرول منہ میں ڈال کر آگ لگانے کا کرتب دکھانے کے دوران جھلسنے والا نوجوان عرفان الائیڈ اسپتال میں زیر علاج ہے، النجف کالونی کے نوجوان کا چہرہ اور ہاتھ جھلس گئے ہیں۔متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کی کوشش میں دو نوجوانوں کے ہاتھ بھی زخمی ہوئے، پہلی بار کرتب کی کوشش کی، آگ لگ گئی، پچھتاوا ہو رہا ہے

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں