تاندلیانوالہ ایس ای سیکنڈ سرکل نورالحسن ڈوگر کی سٹی سب ڈویژن آفس میں کھلی کچہری

سپرنٹنڈنٹ انجینئر سیکنڈ سرکل نورالحسن ڈوگر نے صارفین کی واپڈا کے متعلق شکایات سنیں

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 16 نومبر 2019 17:35

تاندلیانوالہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 نومبر 2019ء، نمائندہ خصوصی،سید مصعب غزنوی) تاندلیانوالہ کے سٹی سب ڈویژن فیسکوآفس میں عوام الناس کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں سپریٹنڈنٹ انجینئر سیکنڈ سرکل نورالحسن ڈوگر نے صارفین کی واپڈا کے متعلق شکایات سنیں،اس موقع پر ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن چوہدری رشید کے علاوہ پاکستان ہائیڈروالیکٹرک یونین کے نمائندگان اور واپڈا ملازمین شریک تھے اورایس ای نے صارفین سے شکایات سنیں اور ان کے ازالہ کے لئے فوری متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

نورالحسن ڈوگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث افراد کوکوئی رعائت نہیں دی جائے گی۔موجود حکومت نے صارفین کے لئے چار ماہ کے لئے رعائتی پیکج متعارف کروایا ہے جس سے صارفین سے گزشتہ سال کے ان مہینوں میں استعمال شدہ یونٹس سے زائد یونٹس کے استعمال پر فی یونٹ فلیٹ ریٹ 1197روپے چارج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں