فیصل آباد،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رواں سال کے دوران پراپرٹی ٹیکس کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

ہفتہ 26 ستمبر 2020 16:26

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رواں سال کے دوران پراپرٹی ٹیکس کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام‘رواں مالی سال کے دوران اب تک صرف 3فیصد ریکوری کر سکا۔ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز پنجاب کی جانب سے فیصل آباد ڈویژن کو پراپرٹی ٹیکس کا سالہ ہدف 2ارب 7 کروڑ 92 لاکھ 87 ہزار روپے کا دیاگیا تھا‘تاہم محکمہ ایکسائز پراپرٹی ٹیکس کا عملہ رواں مالی سال کا اب تک پراپرٹی ٹیکس کا صرف 3فیصد 5کروڑ‘75لاکھ 85ہزار روپے حاصل کر سکا جس کی وجہ سے محکمہ ایکسائز کے عملہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال کرونا وائرس کی وجہ سے ٹارگٹ حاصل نہیں کیا جا سکا اور اس کے ساتھ ساتھ محکمہ ایکسائز کی طرف سے ماہ ستمبر تک ازخود پراپرٹی ٹیکس جمع کروانے پر 10فیصد جبکہ آن لائن پراپرٹی ٹیکس جمع کروانے پر 15فیصد رعایت دی جا رہی ہے اور اب تک محکمہ کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس کے پی ٹی 10فارم بھی تقسیم نہیں کئے جا سکے ڈائریکٹر ایکسائز احمد سعید کا کہنا تھا کرونا کی وجہ سے ٹیکس ریکوری میں مشکلات پیش آئی ہیں اور ستمبر کے بعد رعایت ختم ہونے پر ٹیکس ریکوری کو بہتر کردیا جائے گا اور پراپرٹی ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز کے ٹارگٹ کو حاصل کرنے کی بھرپور سعی کی جائے گی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں