مکوآنہ ‘ شہری کا بجلی کا میٹر چوری کرلیا گیا

منگل 21 ستمبر 2021 11:58

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) شہری کا بجلی کا میٹر چوری کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے پیپلز کالونی نمبر1 کے محمد ندیم نے مقدمے کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم چور رات کی تاریکی میں اس کے گھر کے باہر سے بجلی کا میٹر چوری کر کے لے گئے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں