نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا‘ خاتون نے بیٹے علی کیساتھ مل کر ضعیف العمر شخص کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا‘ معمر شخص کا بازو کٹ گیا

منگل 21 ستمبر 2021 14:25

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا زمین کی خاطر پوتا اور بہو جلاد بن گئے تھانہ صدر کی حدود میں واقع نواحی چکنمبر 435 ج ب کے رہائشی ضعیف العمر عبدالحمید نامی شخص نے روتے ہوئے اپنی فریاد سناتے ہوئے کہا کہ میرے جواں سالہ پوتے علی اور میری بہو شاہدہ پروین نے آگ لگے ڈنڈے سے منہ پر کپڑا باندھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے میرا بازو ٹوٹ گیا اور میرے بیٹے نے مجھے گھر سے باہر پھینک دیا اہل علاقہ نے مجھے ہسپتال پہچایا ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فیصل آباد الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا علاج معالجہ کے دوران شدید زخمی شدہ بازو ڈاکٹروں نے علاج ممکن نہ ہونے کی بنا پر کاٹ دیا جبکہ میرے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا گیا ہے متاثرہ شخص عبدالحمید نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب ، آرپی او فیصل آباد ، ڈی پی او سے مدد کی اپیل کر دی ان ظالموں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیواضع رہے کہ متاثرہ معمر شخص عبدالحمید نے اپنی تمام جائیداد اور نقدی ساڑھے پانچ لاکھ روپے بھی اپنے انہیں پوتوں کے نام کروا دئیے ہیں اس کے باوجود یہ ظلم کیا گیا سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے اس فعل کی شدید مزمت کی گئی ہی-

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں