ٹریفک لائسنسنگ کے لئے نئی پالیسی جاری

بدھ 22 ستمبر 2021 13:01

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) کرپشن کی شکایات پر لائسنسنگ سینٹرز اور ٹریفک لائنز کے عملے کو ہر چھ ماہ بعد تبدیل کرنے کا فیصلہ،ڈی ائی جی ٹریفک نے ایس او پیز جاری کر دیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق ٹریفک لائسنسنگ سینٹرز میں کرپشن کے خاتمے کے لئے نئی پالیسی جاری کر دی گئی،کرپشن کی شکایات کے ازالے کیلئے لائسنسنگ سینٹرز کا عملہ ہر چھ ماہ بعد تبدیل ہو گا،ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب سہیل اخترسکھیرا کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز کے مطابق فیصل آباد سمیت پنجاب بھرکی لائسنسنگ برانچزمیں تعینات عملیکینام اور تعیناتی کا عرصہ ڈی ائی جی ٹریفک دفتر بھجوانے کاحکم دیا گیا۔

انسپکٹر لائسنسنگ،کمپیوٹر آپریٹر،ڈیوٹی آفیسر،ٹکٹنگ آفیسر کی تعیناتی چھ ماہ کے لئے ہو گی،چالان کلرک،ریڈر ڈی ایس پی،ایم ٹی او،او ایس آئی،انچارج یونیفارم سٹور کی تعیناتی بھی چھ ماہ کے لئے ہو گی البتہ ریڈر سی ٹی او ایک سال کے لئے تعینات ہو گا۔علاوہ ازیں لائسنسنگ برانچ اور لائنز کے عملے کی چھ ماہ بعد ٹرانسفر پوسٹنگ ضروری قرار دے دی گئی،ہر چھ ماہ بعد عملہ تبدیل کر کے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب دفتر رپورٹ بھجوانا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں