فیصل آباد کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے تمام حلقوں میں بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخابی میٹریل فیصل آباد پہنچ گیا

جمعرات 19 جولائی 2018 18:05

فیصل آباد۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے 10اور صوبائی اسمبلی کے 21حلقوں میں 25جولائی کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں 44لاکھ 77ہزار 338ووٹرز کو پولنگ کے روز فراہم کرنے کیلئے بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخابی میٹریل فیصل آباد پہنچ گیا ہے جبکہ انتہائی سخت سکیورٹی میں انتخابی میٹریل کی ترسیل یقینی بنائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر / ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد کی جانب سے بھجوائی گئی ڈیمانڈ پر پاکستان پوسٹ فائونڈیشن پریس کی طرف سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے نمائندہ اور سکیورٹی فورسز کی نگرانی میں صوبائی و قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے بیلٹ پیپرز کو فیصل آباد پہنچا دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر فوکل پرسن ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے بتایا کہ بیلٹ پیپرز کو 2عدالتوں میں محفوظ کر لیا گیا ہے جہاں سکیورٹی فورسز او ر پولیس کے دستوں کو ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئی ہیں۔

انہوںنے بتایاکہ بیلٹ پیپرز 20جولائی سے متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز کے حوالے کئے جائیں گے جبکہ 24جولائی کو پریذائیڈنگ آفیسرز اپنے اپنے ریٹرننگ آفیسرز سے بیلٹ پیپرز حاصل کر سکیں گے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں