پاکستانی برآمدات کو عالمی منڈیوں میں مسا بقت کی پوزیشن پر لانے کیلئے سہولیات فراہم کرنا ہوں گی، میاں کاشف ضیاء

پیر 15 اکتوبر 2018 18:18

فیصل آباد۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) پاکستان ہوزری مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نارتھ زون کے سینئر وائس چیئر مین میاں کاشف ضیاء نے کہا ہے کہ پاکستانی برآمدات کو عالمی منڈیوں میں مسا بقت کی پوزیشن پر لانے کیلئے دیگر علاقائی تجارتی حریف ممالک کے مسا وی سہولیات فراہم کرنا ہوں گی جبکہ سوئی گیس کی قیمتوں پر سبسڈی مسائل کا حل نہیں نیز ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے درآمدی مصنوعات بھی مہنگی ہو جائیں گی لہٰذا حکومت اقتصادی پالیسیوں کی تشکیل کیلئے متعلقہ شعبوں سے فوری مشاورت یقینی بنائے، ایک ملاقات کے دوران انہوںنے کہا کہ ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ اور اس کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں کمی سے ٹیکسٹائل سیکٹر سمیت تمام برآمدی شعبہ جات کے پیداواری اخراجات میں زبر دست اضافہ ہو گیا ہے،انہوںنے کہا کہ جب بین الاقوامی منڈیوں میں حریف ممالک کی مصنوعات سستے داموں دستیاب ہوں گی تو پاکستانی مصنوعات کو ن خریدے گا، انہوںنے کہا کہ برآمدات و در آمدات میں بڑھتے ہوئے فرق پر قابو پا نے اور معیشت کی ٹھوس بنیادو ں پر بحالی کیلئے ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل کے تمام مسائل کو حل کرنا ضروری ہے،انہوںنے سوئی گیس کی قیمتوں میں کمی کیلئے 44ارب روپے کی سبسڈی کے اعلان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ صرف گیس کی قیمت میں کمی تمام مسائل کا حل نہیں،انہوںنے ڈالر کی قیمت میں یک دم اضافے کا ذکر کرتے ہوئے اس تاثر کی نفی کی کہ اس سے برآمدی تاجروں کو فائدہ ہوگا،انہوں نے کہا کہ معمولی و عارضی فائدے کے بعد برآمدات کیلئے درآمد کی جانے والی تمام مصنوعات مہنگی ہو جائیں گی جبکہ اندرون ملک افراط زرمیں 14فیصد اضافے سے پیداواری لاگت بڑھ جائے گی،انہوں نے کہا کہ حکومت کو اقتصادی پالیسیوں کی تشکیل کے سلسلہ میں تمام متعلقہ شعبوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں